ہوناور:18؍اگست(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے گیرسوپا کی نگربستی کیری دیوی گدےنامی دیہات میں نابالغہ کی عصمت دری کو لے کر ہوناور پولس تھانہ میں درج ہوئی شکایت پر کارروائی کرتےہوئے پولس نے متعلقہ ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ جس کی شناخت گیرسوپا نگربستی کیری دیوی گدے کا سندیش منجوناتھ نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم عصمت دری کا شکار ہونےو الی نابالغہ کو شادی کرلینے کا جھانسہ دے کر پچھلے چار برسوں سے اپنے گھر میں رکھا ہوا تھا۔ اب دوسری لڑکی کے ساتھ گھومنے پھرنےکی اطلاعات ہیں۔ عصمت دری کا شکار ہونےو الی لڑکی نے پولس تھانےمیں شکایت درج کرتےہوئے کہاہےکہ ملزم نے مجھ سے جسمانی تعلقات قائم کرتےہوئے عصمت دری کی ہے۔ ملزم کے خلاف پوکسو قانون کے تحت کیس درج کرلینے کے بعد پولس نے گرفتار کرلیاہے۔